چاغی ،سنگت سو سائٹی اور ریکی ایجوکیشن فورم کے زیر اہتمام ماشکیل میں تعلیمی سیمینار کا اہتمام

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:11

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)سنگت سو سائٹی اور ریکی ایجوکیشن فورم کے زیر اہتمام سر حدی شہر ماشکیل میں (تعلیمی سیمینار )سیمینار سے کرنل ماشکیل عباس رضا ،مولا نا محمد یعقوب ،چیئرمین امان اللہ ریکی ،کونسلر جنید خان ،ماسٹر دلمرادریکی ،سردار عبد الراحمن محمد حسنی ،میر احسان ریکی ،وقار ریکی ابراہیم بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم ایک ایم ضرورت ہیں ہمیں اپنی بچوں کو زیادہ تر تعلیم کی جانب توجہ دینا چائیے ماشکیل کی آبادی پچاس ہزار نفوس پر ہے اس ضلع میں گرلز اور بوائز 27اسکولز ہیں جن میں 7اسکول بند پڑے ہیں اور اساتذہ کی کمی بھی ہے حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں ہم اگر دنیا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو ہمیں زیادہ تر تعلیم کے پر توجہ دینا چاہئے افسوس اس امر کا ہے تحصیل ماشکیل میں ابھی تک تعلیمی نساب مکمل نہیں ہے مقررین نے ایف سی ماشکیل سے مطالبہ کیا ایف سی کی جانب سے بلوچستان بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اسکول کھولے گئے ہیں ماشکیل جیسا پسماندہ تحصیل میں بھی اسکول کھولے جائے تاکہ یہاں کے بچے اور بچیاں بہتر انداز میں تعلیم حاصل کر سکیں کرنل عباس رضا نے سیمینا میں شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ ماشکیل میں انشاء اللہ اسکول کھولے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سنگت سو سائٹی اور ریکی ایجوکیشن فورم کی جانب سے ماشکیل کے غریب طلباء اور طالبات میں 120کاپیاں تقسیم کی اور ایف سی ماشکیل کے تعان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔