سندھ میں کرپٹ افراد کو بچانے کیلئے کالے قوانین بنائے جارہے ہیں‘ صاحبزادہ حامد رضا
ہفتہ 16 جنوری 2016 16:53
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپٹ افراد کو بچانے کیلئے کالے قوانین بنائے جارہے ہیں،پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کررہی ہے اور کرپشن کے تحفظ کیلئے اسمبلی کو ڈھال بنایا جارہا ہے،اقتصادی راہداری منصوبے پر قومی اتفاق رائے خوش آئند ہے،وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائے،ارکان اسمبلی کی مراعات میں دو سو فیصد اضافہ کی سفارش واپس لی جائے،غریب لوگ خود کشیاں کررہے ہیں اور حکومت مراعات یافتہ طبقے کو نواز رہی ہے۔
تھر میں بچوں کی مسلسل ہلاکتیں قومی المیہ ہے،پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھ گئی ہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ پور کانجراں لاہور میں صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کا سارا بوجھ فوج پر ڈال رکھا ہے۔
سول ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے جس کی وجہ سے دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ احتساب کا عمل سیاسی مصلحتوں کی نذر ہو چکا ہے۔ڈاکٹر عاصم کی رہائی کیلئے سودے بازی شرو ع ہو گئی ہے۔حکمرانوں نے ملک کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔بھارتی حکومت ہندو انتہا پسندوں کو لگام ڈالے۔دنیا بھر میں دہشتگردی کی نئی لہر خطرے کی گھنٹی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.