تائیوان میں صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ، خاتون امیدوار تسائی اِنگ وین کے صدر منتخب ہونے کا امکان

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:42

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) تائیوان میں صدارتی الیکشن کی ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا،سبکدوش ہونے والے صدر ما یِنگء جیو کی جگہ خاتون امیدوار تسائی اِنگ وین صدر منتخب ہونے کا امکان ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو تائیوان میں صدارتی الیکشنکیلئے ووٹ ڈالے گئے ۔

(جاری ہے)

تائیوان کے 16 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ختم ہو گئی ہے۔ ایسے اشارے سامنے آئے ہیں کہ سبک دوش ہونے والے صدر ما یِنگء جیو کی جگہ خاتون امیدوار تسائی اِنگ وین صدر منتخب ہو سکتی ہیں۔ پولنگ میں چودہ ملین رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا۔ ان ووٹرز نے صدر کے علاوہ 113 رکنی قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے لیے بھی ووٹ ڈالا۔

متعلقہ عنوان :