امریکی وزیر خارجہ 20 جنوری کو چار ملکوں کے دورے پر روانہ ہونگے

جان کیری 20 جنوری کو سوئٹزرلینڈ میں اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے،وزارت خارجہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری 20 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری 20 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

کیری سوئٹزرلینڈ میں ڈاووس اکنامک فورم میں شرکت کے بعد سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔23جنوری کو وہ ریاض میں اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ سعودی عرب کے بعد وہ ویتنام جائیں گے، جہاں وہ لاوٴس کے وزیر اعظم سے ملیں گے۔ کیری کے اس دورے کی آخری منزل بیجنگ ہو گی۔ اس دورے کے دوران وہ کئی اہم بین الاقوامی معاملات کو مختلف شخصیات کے ساتھ بات چیت کے دوران زیرِ بحث لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :