حوثی شیعہ ملیشیا سے رہائی پانے والے دو سعودی شہری وطن پہنچ گئے

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:41

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کے2 مذہبی استاد یمن میں حوثی شیعہ ملیشیا کی قید سے رہائی پانے کے بعد واپس اپنے وطن پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی شیعہ ملیشیا سے رہائی پانے والے دو سعودی شہری وطن پہنچ گئے ہیں۔ عبدالرحمان الشراری اور سالم الغامدی کو تقریباً نو ماہ کی قید کے بعد رہا کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان سعودی مذہبی اساتذہ کو حوثی شیعہ ملیشیا نے گزشتہ برس مارچ میں اقوام متحدہ کے ایک مشن سے اپنی حراست میں لے لیا تھا۔

دونوں سعودی شہری یمن میں تعینات اپنے ملک کے سفیر کے ہمراہ ملکی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ان دونوں سعودی معلموں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ دریں اثنا اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی مندوب اسماعیل ولد شیخ احمد بھی یمن میں پانچ روزہ قیام کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔