مراکشی نژاد مسلمان خاتون ہالینڈ کی اسپیکر منتخب

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:41

ایمسٹر ڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) یورپی ملک ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار ایک مراکشی نڑاد خاتون رکن پارلیمنٹ اسپیکر منتخب ہوگئی، خدیجہ عریب ایام جوانی میں افریقا کے عرب ملک مراکش سے ہالینڈ منتقل ہوئی تھیں جہاں انہوں نے ہالینڈ کی لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار ایک مراکشی نڑاد خاتون رکن پارلیمنٹ اسپیکر منتخب ہوگئی ہیں۔

خدیجہ عریب پہلی عرب نڑاد خاتون یں جو ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے ''سیکنڈ چیمبر'' سے ایوان کی صدارت کریں گی۔ ہالینڈ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 17 ملین آبادی میں تین لاکھ 80 ہزار افراد مراکشی نڑاد ہیں۔ حال ہی میں پارلیمنٹ میں اسپیکر کے چناوٴ کے لیے ہونے والی رائے شماری میں کل 150 رکنی ایوان میں 134 ارکان نے رائے شماری میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

خدیجہ کے حق میں 83 آئے۔

خیال رہے کہ خدیجہ عریب کی پیدائش 1960 کا ہے۔ ایام جوانی میں وہ مراکش سے ہالینڈ ھجرت کر گئی تھیں۔ خیال رہے کہ ہالینڈ میں منتقل ہونے والے مراکشی شہر وہاں پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہاں کی سیاست میں بھی مراکشی باشندے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ 2009 میں ہالینڈ کے شہر روٹر ڈام کے ڈپٹی میئر کا عہدہ بھی ایک مراکشی نڑاد احمد ابو طالب کو سونپا گیا تھا۔ ہالینڈ میں سیاسی اور سماجی خدمات انجام دینے کے باوجود وہاں کے حقیقی باشندوں کی جانب سے مراکشی شہریوں کو سیاسی اور سماجی تفریق کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :