ملائشیا میں ریلوے اسٹیشن سے داعش کا مشتبہ جنگجو ہتھیاروں اور دستایزات سمیت گرفتار

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:40

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ریلوے اسٹیشن سے داعش کے مشتبہ جنگجوکو ہتھیاروں اور اہم دستاویزات سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خالد ابوبکر نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ کہ شہر کے نزدیک جیلاٹک کے ایک ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیاہے۔مشتبہ شخص سے اسلحہ اور داعش سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار شخص سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ پڑوسی ملک کے دارالحکومت جکارتہ میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد ملائشیا میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :