چین اور سوئٹر زلینڈ کے مابین انسداد بدعنوانی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے کا عزم

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:37

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء/شنہوا ) چین اور سوئٹرز لینڈ نے انسدادبد عنوانی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، ہفتہ کو چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور سوئس وزیر خارجہ برخالتر کے ما بین گفتگو میں دونوں ممالک میں معاشی تعاون عالمی سرمایہ کارانہ نظام ، عوامی وفود کے تبادلوں اور اختراع کے شعبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے سوئٹر ز لینڈ کے اس اقدام کو سراہا کہ بد عنوان عناصر محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہیں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ سوئٹرز لینڈ کو رواں سال چین میں منعقد ہونے والی جی 20کانفرنس کے حوالے سے انسداد بد عنوانی اور سرمایہ کاری کے موضوع پر مشترکہ تیاری کی دعوت دی گئی ہے ،دونوں رہنماؤں کے مابین انسداد بد عنوانی کے حوالے سے کاوشوں ، بد عنوان عناصر کی منتقلی کے عمل ، غیرقانونی اثاثوں اور فوجداری قوانین کے حوالے سے عدالتی معاونت کے حوالے سے بھی گفتگوکی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوئس وزیر خارجہ نے کہا ان کا ملک چین کے ساتھ باہمی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ وہ سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی ، تعلیم ، آبی وسائل اور اختراع سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعز م ہیں ، واضح رہے کہ گذشتہ سال دس لاکھ چینی شہریوں نے سوئٹرز لینڈ کا سفر کیا ۔

متعلقہ عنوان :