بھارتی وزیر دفاع منو ہر پاریکر پاکستان کو دھمکیاں دینے پر اُتر آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 15:47

بھارتی وزیر دفاع منو ہر پاریکر پاکستان کو دھمکیاں دینے پر اُتر آئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر دھمکیوں پر اُتر آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممبئی حملوں پر بھی پاکستان نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اور اب پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد ہمارا صبر جواب دے گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے اندر دنیا اس کے نتائج دیکھے گی ۔

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ائیر بیس میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پٹھانکوٹ حملے کی قابل عمل معلومات پاکستان کو فراہم کی گئی تھیں جس کے بعد پاکستان نے بھارت کو پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔