چین ،ملکی سطح کے پانچ محفوظ علاقوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف تادیبی اقدامات کیے جائیں

غیر قانونی اقدامات کی اجازت دینے اور کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

ہفتہ 16 جنوری 2016 15:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء/شنہوا) لوکل گورنمٹ کے حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ ملکی سطح کے پانچ قدرتی محفوظ علاقوں کو متاثر کرنے والی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کا صفایا کیا جائے اور مینجمنٹ میں براہ راست ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے ، سیٹلائٹ مانیٹرنگ ٹیم کے ذریعے پتہ چلا ئی جانے والی بے باقاعدگیوں میں پانچ قدرتی محفوظ علاقوں میں جو ہینان ، شنڈونگ اور گوانگ ڈونگ کے علاوہ اندرونی منگولیا اور ننگ ژیائی ہوئی خود مختار علاقے میں واقع ہیں ،سرکاری منظوری کے بغیر صنعتی تعمیرات اور سیاحت کے علاوہ کاشتکاری اور بڑے پیمانے پر کان کنی کی سرگرمیاں شامل ہیں ،ننگ ژیائی کے ہلان شان محفوظ علاقے لوکل گورنمنٹ کے کان کنی کے پرمٹوں کے اجرا کے بارے میں قواعد کی خلاف ورزی کرنے کے پیش نظر کوراوبفر زون دونوں میں کان کنی کی 35کمپنیاں کام کررہی ہیں ،مزید برآں محفوظ علاقے کے کور ایریا کے بڑے حصے کو کاشتکاری کے لیے افراد کو دے دیا گیا ، وزارت کی طرف سے تفویض کیے جانے پر مقامی ماحولیاتی معائنہ محکموں نے بد ھ سے لے کر جمعرات تک شہری اور پراونشل حکام کے ایک گروپ کو طلب کیا گیا اور قدتی محفوظ علاقوں کے بارے میں انہیں وارننگ دی گئی ، یہ بات وزارت تحفظ ماحولیات کے ایک اعلامیے میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان قدرتی علاقوں کی ذمہ داری مقامی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ سخت طرز عمل کے ساتھ غیر ملکی سرگرمیوں کا پتہ چلائیں اور تحقیقات کریں اور اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کو سزا دی جائے ، اعلامیے میں تمام نقصانات کے ازالے کے لیے بر وقت اور جامع بحالی کی کوششیں کی جائیں ،مقامی حکومتوں اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحقیقات کے نتائج اور فالو اپ مینجمنٹ منصوبوں کو بروقت طریقے سے عوام کے لیے جاری کریں ۔

متعلقہ عنوان :