مالی میں خوراک لے جانے والے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، 2 فوجی اور 4 حملہ آورہلاک

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:44

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) مغربی افریقی ملک مالی میں بے گھر افراد کے لیے خوراک لے جانے والے ایک قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 4 حملہ آوروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالی میں بے گھر افراد کے لیے خوراک لے جانے والے ایک قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 4 حملہ آوروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق حملے میں دو فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں چار حملہ مارے گئے۔ذرائع کے مطابق حملے میں تین فوجی زخمی بھی ہوئے جب کہ تین حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔مالی کے ایک جنوبی گاوٴں ڈیورا میں بھی مسلح افراد نے حملہ کیا۔ وزارت دفاع کے مطابق مسلح افراد نے علاقے میں گھس کر ہر طرف فائرنگ کی، جس سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

مالی میں گزشتہ سال نومبر میں ایک پرتعیش ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ آٹھ جنوری کو ٹمبکٹو کے علاقے میں ایک گھر سے سوئس شہری کو اغوا کیا گیا۔واضح رہے کہ باغیوں نے 2012ء میں ملک کے شمالی علاقوں میں قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد فرانس کی قیادت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے سے باغیوں کو مار بھگایا تھا۔لیکن اس کے بعد جنگجو ملک کے مختلف شہروں میں حملے کرتے آئے ہیں۔جون 2014 میں حکومت اور باغیوں کی قیادت کے درمیان امن کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے لیکن اس پر ابھی مکمل طور پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔مالی میں فوج پر شدت پسند مسلسل حملے کرتے رہے ہیں اور 2015 میں مالی کے 82 فوجی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :