یمن، حوثی ملیشیاوٴں نے اپنے رہنما عبداللہ محمد الضمین کوقتل کردیا

الضمین پر معزول صدر علی صالح کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے ادارے سے تعلق رکھنے کا الزام تھا

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:44

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) یمن میں حوثی ملیشیاوٴں نے شمالی صوبے الجوف میں الزاہر ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک رہ نما عبداللہ محمد الضمین کوقتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الضمین کو دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع علاقے شملان میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔مقتول پر معزول صدر علی صالح کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے ادارے سے تعلق رکھنے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

عبداللہ الضمین کو الجوف صوبے میں حوثی باغیوں کا ایک ہم ترین لیڈر شمار کیا جاتا تھا۔یہ واقعہ دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کے ہاتھوں الجوف کے ہی قبائل سے تعلق رکھنے والے ایک اور لیڈر کے قتل کے 5 روز بعد پیش آیا ہے۔عبدالولی العکیمی کو مسلح باغیوں نے آپس کے جھگڑے کے بعد موت کی نیند سلا دیا تھا۔ العکیمی کو الجوف صوبے میں ملیشیاوٴں کا ایک اہم ترین ہمنوا سمجھا جاتا تھا۔یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے عرب اتحادی افواج کی فضائی معاونت کے ساتھ الجوف صوبے کو باغیوں سے آزاد کرالیا تھا۔

متعلقہ عنوان :