مغربی ممالک کے رہنما اور معاشرہ داعش کے خطرے کو پوری طرح نہیں سمجھ پا رہے:روسی ماہرین

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 14:42

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) مغربی ممالک کے رہنما اور معاشرہ داعش کے خطرے کو پوری طرح نہیں سمجھ پا رہے تمام ممالک کو اختلافات کے باوجود داعش کے خلاف جنگ میں متحد ہو جانے کی ضرورت ہے، روس کے ماہر شرقیات ونیامن پوپوو نے کہا کہ امریکی صدر اوبامہ نے کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش سے امریکہ کی بقاء کو کوئی خطرہ نہیں ہے اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ داعش کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اس موقف سے بین الاقوامی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

(جاری ہے)

داعش نے حیاتیاتی، کیمیائی یا جوہری ہتھیار حاصل کئے تو ساری دنیا کے ممالک مہلک خطرے میں پڑ جائیں گے اور مغربی ممالک بہت پچھتائیں گے ونیامن پوپوو نے کہا کہ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کو اپنی کوششیں یکجا کرنا چاہیے۔ روس پر یوکرینی بحران کے سلسلے میں الزامات لگانے کے بجائے سب کو ایک مشترکہ خطرے کے سامنے متحد ہو جانا چاہیے۔ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو اس سے بہت برے تنائج برآمد ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :