وفاقی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑسے ڈاکٹر مصطفی بشیر کی ملاقات

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑسے ڈاکٹر مصطفی بشیر کی ملاقات، نیشنل ہیلتھ پروگرام آزادکشمیر میں شروع کرنے پراظہار تشکر ، بلاتخصیص نیشنل ہیلتھ پروگرام کے کارڈز جاری کرکے نئی تاریخ رقم کرینگے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کی یقین دہانی ، تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ڈاکٹر مصطفی بشیر نے وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی ، اہم سیاسی امور پرتبادلہ خیال کے بعد ڈاکٹر مصطفی بشیر نے نیشنل ہیلتھ پروگرام کوآزادکشمیر میں شروع کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیلتھ پروگرام آزادکشمیرکے غریب عوام کیلئے وفاقی حکومت، میاں نوازشریف کاناقابل فراموش تحفہ ہے۔

یہ ہیلتھ پروگرام ان لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مددگار ہوگ جو لوگ بیماریوں میں مبتلا ہوکر علاج معالجہ کی سکت نہ رکھنے کے باعث اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے یقین دہانی کرائی کہ نیشنل ہیلتھ پروگرام بلاتخصیص تقسیم ہوگا اور غریب ترین لوگ مستفید ہونگے ۔