معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف عدالت میں اپیل دائر

عدالت عظمیٰ نے محکمہ تعلیم کو جونئیر ٹیچر کی تقرری سے روک دیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) وادی نیلم ،عدالت العظمیٰ نے محکمہ تعلیم کو جونئیر ٹیچر کی تقرری سے روک دیا ۔ معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کی گئی تھی، تفصیلات کے مطابق سفینہ بی بی بنام آزاد حکومت کیس میں عدالت العالیہ کے فیصلہ کے خلاف عدالت العظمیٰ میں ایک اپیل دائر کی گئی تھی جس میں عدالت العظمیٰ نے محکمہ تعلیم کو جونیئر ٹیچرز کی تقرری سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسلم لیگ ن نیلم کے کارکنان خواجہ محمد اکبر ، خواجہ عبدالسلام ، راجہ ریاض ، نوید قریشی ، اختر بٹ ، عبدالقیوم بٹ ، ماہر تعلیم مقبول یاد نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ محکمہ تعلیم نے عرصہ دراز سے معذور کوٹہ کو نظر انداز کر تے ہوئے معذور افراد کی حق تلفی کی ہے ۔ ناظم تعلیم مظفرآباد ڈویژن نے گزشتہ چار سالوں میں سینکڑوں تقرریاں کیں۔لیکن معذور کوٹہ پر تقرری نہ کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ۔ ناظم تعلیم نسواں مظفرآباد وزیر تعلیم کی ایماء پر خفیہ تقرریاں کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :