شام میں ملوث فریقین موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں ‘ بان کی مون

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:12

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام کی حکومت اور اس کی مخالفت کرنے والے شدت پسند ملک کے پرامن شہریوں کے مصائب کے برابر ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بان کی مون نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ شامی شہر مضایا میں لوگ بھوک کا شکار بنے، تمام متحارب فریق شامی عوام کے مصائب اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں۔بان کی مون نے مطالبہ کیا کہ فلاحی تنظیموں کو پرامن شہریوں تک رسائی فراہم کی جائے۔