کامونکے، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کار سے ٹکرا گئی،کمسن بچی ہلاک ،والدین سمیت 3افراد شدید زخمی

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:08

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کار سے ٹکرا گئی،کمسن بچی ہلاک جبکہ اس کے والدین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں چننیاں کا قیصر محمود اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر کوٹلی مانو سندھواں جارہا تھا کہ راستے میں چننیاں موڑ کے قریب وہاں سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکردے ماری جس سے قیصر محمود کی ڈیڑھ سالہ بیٹی زوہا موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ قیصر اس کی بیوی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :