چینی عوام بھارت کو ہمسائے کے طور پر پسند نہیں کرتے ‘چینی میڈیا
چینی عوام کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ ہمسایہ ملک پاکستان ہے چینی عوام فلپائن ،ویت نام، شمالی کوریا، افغانستان اور انڈونیشیاء کو بھی اپنا ہمسایہ نہیں دیکھنا چاہتے ‘سروے رپورٹ
ہفتہ 16 جنوری 2016 14:05
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) چینی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی عوام بھارت کو ہمسائے کے طور پر پسند نہیں کرتے ‘چینی عوام کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ ہمسایہ ملک پاکستان ہے۔اخبار نے بہت دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ اگر چینی عوام کو دوبارہ ہمسایہ ممالک منتخب کرنے کا موقع ملے تو وہ پاکستان کو اپنا پڑوسی چنیں گے یا بھارت کو؟ سروے کے بعد جو نتیجہ سامنے آیا وہ یہ تھا کہ چینی قوم بھارت کو کبھی ہمسائے کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔
چینی اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کی طرف سے کیے گئے اس آن لائن سروے میں2لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ چینیوں نے سب سے زیادہ ناپسندیدگی کا اظہار جاپان اور بھارت کے متعلق کیا ۔ جاپان کے متعلق13ہزار شرکاء نے کہا کہ وہ اس کو چین کا ہمسایہ ملک دیکھنا نہیں چاہتے۔(جاری ہے)
10416افراد نے بھارت سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔جاپان، بھارت کے ساتھ ساتھ چینی عوام فلپائن ،ویت نام، شمالی کوریا، افغانستان اور انڈونیشیاء کو بھی اپنا ہمسایہ نہیں دیکھنا چاہتے۔
سروے میں چینی عوام کی پاکستان سے محبت بھی کھل کر سامنے آئی اور سب سے زیادہ پسندیدگی کے ووٹ پاکستان کے حق میں آئے ‘ 11831افراد نے پاکستان کو چینی ہمسائے کے طور پر سب سے زیادہ ووٹ دیئے ،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا چین سے کسی بھی قسم کا کوئی تنازع نہیں۔بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع نے چینی عوام میں بھارت کو غیر مقبول بنا رکھا ہے۔چین اور بھارت کے درمیان ایک لاکھ بیس ہزار مربع کلومیٹر زمین پر تنازع ہے۔ دو نوں ممالک نے سرحدی تنازعات کو حل کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط بھی نہیں کیے۔ بھارت کی ناپسندیدگی کی دوسری بڑی وجہ کچھ بیرون ملک مقیم تبت علیحدگی پسندوں کی طرف بھارت کی حمایت ہے۔یہی معاملہ جاپان کی ناپسندیدگی کے بارے بھی ہے زیادہ تر چینی یہ سمجھتے ہیں کہ جاپانی حکومت نے اپنے تاریخی ایشوز پر چین سے معافی نہیں مانگی۔سروے میں عوام کے سامنے36ممالک کے نام پیش کیے گئے جن میں انہیں چین کے ہمسایہ ممالک منتخب کرنے کا آپشن دیا گیا۔ سب سے زیادہ جن ممالک کو ہمسائے کے طور پر ناپسند کیا گیا ان میں فلپائن کیلئے11671، ویت نام کیلئے11620، شمالی کوریا کے لئے11024،بھارت کیلئے10416، افغانستان کیلئے8506اور انڈونیشیاء کے لئے8167افراد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔پاکستان کے علاوہ چینی عوام نے جن ممالک کو پسندیدہ ہمسائے کے طور پر دیکھنے کا اظہار کیا ان میں سوئیڈن کے لئے 9776 شرکاء نے ووٹ دیئے۔ چینیوں کیلئے نیپال بھی ہمسائے کے طور پر پسندیدہ ممالک میں شامل ہے۔ اس کے علاہ چھ ممالک جن کو چینی عوام اپنا ہمسایہ رکھنا چاہتے ہیں، ان میں نیوزی لینڈ، جرمنی،مالدیپ،سنگاپور،ناروے اور تھائی لینڈ شامل ہے ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.