شام اور عراق میں” داعش“ کے خلاف کیے گئے فضائی حملوں میں عام شہری بھی نشانہ بنے:امریکی فوج کا اعتراف

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 14:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کیے گئے فضائی حملوں میں عام شہری بھی نشانہ بنتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی جانب جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 اپریل سے 4 جولائی 2015ء کے دوران شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر کیے گئے فضائی حملوں میں آٹھ عام شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ 2014ء میں داعش کے خلاف شروع کی گئی عالمی مہم کے بعد امریکی فوج کا بمباری میں عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا یہ تیسرا اعتراف ہے۔ اس سے قب بھی امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے چھ عام شہریوں قتل کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :