برکینا فاسو : اواگاڈوگو کے ہوٹل میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 30 کو رہا کروا لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 14:00

اواگاڈوگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء)مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگاڈوگو کے ہوٹل میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 30 کو رہا کروا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسسزنے کاروائی کرتے ہوئے یرغمال بنائے گئے درجنوں افراد میں سے ایک وزیرسمیت30افراد کو رہاکروالیا ہے تاہم ان کی شناحت اور قومیتوں کے بارے میں مقامی حکومت کی جانب سے ابھی تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں ‘مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ رہاکروائے جانے والے افراد کو حفاظتی تحویل میں رکھا جائے گا کیونکہ ممکنہ طور پر یرغمالیوں کے روپ میں دہشت گرد فرارہوسکتے ہیں ‘رہا کروائے جانے والے افراد کو شناختی عمل مکمل کرنے کے بعد جانے کی اجازت دیدی جائے گی ‘واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب افریقہ میں کام کرنی والی تنظیم ”القاعدہ ان اسلامک مغرب “نے ہوٹل پر حملہ کرکے 25کے قریب افرادکو ہلاک کرکے درجنوں افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔

خیال کیا جا رہے کہ حملے کے وقت ہوٹل میں بہت سے لوگ مقیم تھے۔