یورپ کی آہنی عصاب کی مالک لیڈر جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی مقبولیت میں نمایاں کمی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 13:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی مقبولیت میں نمایاں کمی ہوئی ہے نومبر2015میں جرمن چانسلرکی پالیسیوں کو پسند کرنے والے افراد کی شرح 67فیصد تھی جو صرف دو ماہ میں گھٹ کر 49فیصد رہ گئی۔ جرمنی اور یورپی اتحاد کے دوسرے ممالک میں بھی بہت سے لوگوں نے 2015 میں مشرق وسطی سے آئے ہوئے تارکین وطن کو پناہ دینے کے بارے میں انجیلا میرکل کے فیصلے کوسخت نا پسند کیا۔

تارکین وطن کے معاملے پر جرمن چانسلر ان دنوں شدید دباؤ کا شکار ہیں اور ان کے استعفیٰ دیئے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ایک بین الا قوامی جریدے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گذشتہ سال نومبر میں انجیلا میرکل کی ریٹنگ 67 فیصد تھی جو اب کم ہو کر صرف 49 فیصدہی رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شہر ت میں کمی کی اصل وجہ سال نو کی رات کولون میں جرمن خواتین پر تارکین وطن کا حملہ ہے۔

تارکین وطن سے متعلق جرمن چانسلر کی پالیسی پر ان کے سیاسی مخالفین ناخو ش ہیں جس کے باعث انجیلا میرکل کے سیاسی اثر و رسوخ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔جرمن چانسلر یورپ کی مضبوط راہنماء سمجھی جاتی ہیں اور انہوں نے متعددعالمی امور انتہائی اہم کردار اداکیا ہے ‘ انجیلا میرکل کو یورپ کی نئی ”آئرن لیڈی“بھی کہا جاتا ہے-

متعلقہ عنوان :