منیشا کوئرالہ نے کینسر سے بچاوٴ کیلئے معلومات فراہم کرنے والی موبائل ایپ لانچ کر دی

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:48

منیشا کوئرالہ نے کینسر سے بچاوٴ کیلئے معلومات فراہم کرنے والی موبائل ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ خود کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑ کر کامیا ب ہو چکی ہیں۔ واضح رہے اداکارہ چند سال قبل اوورین کینسر میں مبتلا ہو گئیں تھی تاہم وہ اپنی قوت ارادی اور مکمل علاج کے بعد کینسر کو ہرانے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اگر اس بیماری کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہو جائے تو اس سے بچاوٴ ممکن اور آسان ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عوام کیلئے کینسر سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے موبائل ایپ لانچ کر رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مذکورہ ایپ سے لوگ آسانی سے کینسر کی علامات اور احتیاتی تدابیر کے متعلق مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے۔انکا کہنا تھا کہ چند سال قبل تک لوگ بیماری کی تشخیص میں دیر ہونے کی وجہ سے بروقت علاج سے محروم رہ جاتے تھے جس کے باعث انھیں زندگی تک سے ہاتھ دھونے پڑ جاتے تھے

متعلقہ عنوان :