چین میں نئے قمری سال کے موقع پر آتشزدگی کے ممکنہ واقعات

پولیس کو حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ نئے قمری سال کی تعطیل کے موقع پر آتشبازی کے مظاہرے کے پیش نظر آتش زدگی کے بچاؤ کے انتظامات کو تیز تر کیا جائے ،وزارت کے ایک اعلامیہ کے مطابق نائب وزیر لی ویائی نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آگ لگنے کے خطرات کا تجزیہ کریں اور اپنی ہنگامی کارروائی کو بہتر بنائیں اور بڑے پیمانے پر اجتماعات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے ،اگرچہ 2015میں آتشزدگی کے واقعات کی وجہ سے گرفتار کیے جانے والے واقعات کی تعداد گذشتہ سال کی مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تھی تا ہم اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ آتشزدگی کے ضابطہ کی خلاف ورزیاں اب بھی عام ہیں ۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آگ کے انسداد اور کنٹرول کے لیے زیادہ رقم مختص کریں ۔

متعلقہ عنوان :