بیجنگ ،ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بینک کی افتتاحی تقریب ، یہ تاریخی لمحہ ہے ،صدر ژی

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء)ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بینک ( اے آئی آئی بی ) کی افتتاحی تقریب چین کے صدر ژی جن پنگ کی شرکت کے ساتھ ہفتے کی صبح شروع ہو گئی ، زیر یں بینجگ کے ڈائیو یوتائی سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ژی نے کہا کہ ” یہ تاریخی لمحہ ہے “۔

(جاری ہے)

چین کے وزیر اعظم لی جیانگ نے ہفتے کو بعد دوپہر اے آئی آئی بی کونسل کی تاسیسی کانفرنس سے خطاب کریں گے ، افتتاحی سرگرمیوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا ، بین الاقوامی ترقیاتی بینک با ضابطہ طور پر 25دسمبر 2015کو بیجنگ میں قائم کیا گیا تھا اس بینک کے ارکان کی تعداد 57ہے اور صدر مقام بیجنگ میں ہے ، چین کے وزیر خزانہ لویوجیویائی کو اے آئی آئی بی کونسل کا پہلا چیئر مین اور جن لی جن کو پہلا صدر منتخب کیا گیا ، لویو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اے آئی آئی بی کا افتتاح عالمی اقتصادی گورننس کے سسٹم کی اصلاحات میں سنگ میل ہے ،اے آئی آئی بی عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تا کہ پائیدار ترقی اور ایشیائی انفراسٹرکچر کنسٹرکشن میں سہولت دی جا سکے ۔