قومی احتساب بیورو نے گزشتہ تین سالوں میں 1228 کیسز رجسٹرڈ کئے

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء)قومی احتساب بیورو( نیب )نے جنوری 2013ء سے مارچ 2015ء تک 1228 کیسز رجسٹرڈ کئے ‘ 453 بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات ہوئیں ‘ نیب نے 2 سالوں میں 5 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی ۔

(جاری ہے)

وزارت قانون و انصاف کی دستاویز کے مطابق گزشتہ 3 سالوں کے دوران نیب کو خزانہ ڈویژن سے بازیاب شدہ 5 ارب سے زائد رقم میں سے صرف 71 کروڑ روپے موصول ہوئے ۔ صوبہ پنجاب اور اسلام آباد سے 3 ارب روپے سے زائد وصولیاں ہوئی ہیں۔ سندھ سے ایک ارب سے زائد ‘ خیبر پختونخواہ سے 64 کروڑ ‘ بلوچستان سے 11 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی۔