سلامتی کو یقینی بنانے والے کمانڈر انچیف کی ضرورت ہے ‘ٹیڈ کروز

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سینٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ امریکا کو ایسے کمانڈر انچیف کی ضرورت ہے جوکہ سلامتی کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ ان ممالک سے تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیں گے جہاں داعش اور القاعدہ سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایسے کمانڈر ان چیف کی ضرورت ہے جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے پر ساری توجہ دیں، ایسا قانون نافذ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس کے تحت انتہا پسند گروہوں میں شامل ہونے والے امریکی شہریوں کو لازمی طور پر امریکی شہریت سے محروم کیا جائے ۔