نیروبی ‘الشباب کا افریقی بیس پر حملہ ‘ 60 فوجی ہلاک

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:57

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) کینیا میں شدت پسند گروپ الشباب نے افریقی یونین پر حملہ کرکے 60فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ جنگجوؤں نے 2قصبوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق درجنوں جنگجوؤں نے جنوب مغرب میں قائم افریقی یونین کے اڈے پر حملہ کردیا اور کمپاؤند میں گھس گئے جہاں جنگجوؤں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہواہے۔دوسری جانب حکام نے تصدیق کی کہ الشباب نے 2روز کے دوران 2افریقی قصبوں پر قبضہ کرلیا ہے ادھر الشباب نے مرکہ کے باہر افریقی یونین کے قافلے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بم پھٹنے سے افریقی یونین کے قافلے کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :