ترکی کے جنوبی قصبے سیزرے اور دیار باقر میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 19 کرد جنگجو ہلاک

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:55

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) ترکی کے جنوبی قصبے سیزرے اور دیار باقر میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 19 کرد جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی فوج کے ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سیزرے میں بارہ قصبے سلوپی میں پانچ اور دیار باقر کے ضلع سْر میں دو کرد ہلاک ہوئے ‘سیزرے میں فوج اور کردوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں ایک خاتون زخمی ہو گئی ‘ مختلف حصوں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ ترکی کے کرد اکثریتی علاقوں میں گزشتہ برس جولائی میں دو سالہ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے بعد سے کردوں اور ترک فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :