مغربی افریقی ملک برکینافاسو میں مسلح افراد کی جانب سے ہوٹل پرحملہ کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ‘درجنوں زخمی

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:54

واگا ڈوگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) مغربی افریقی ملک برکینافاسو میں مسلح افراد کی جانب سے ہوٹل پرحملہ کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ‘ حملہ آوروں نے ہوٹل میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیاطویل جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے یرغمالیوں کورہاکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برکینافاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کر کے بیس افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا ‘ متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔

یرغمال بنائے گئے افراد میں امریکی اور فرانسیسی فوجی بھی شامل تھے۔ ملزموں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد یرغمالیوں کورہا کروالیاگیا میڈیارپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل کا کنٹرول سنبھال لیا ادھر شدت پسند گروہ القاعدہ ان اسلامک مغرب نامی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ عنوان :