امریکہ کی داعش کے ڈالروں کے ذخیروں پر بمباری

عمارت میں داعش تنظیم اپنی دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے رقم محفوظ تھی،پینٹاگون

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:48

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) عراق میں امریکی فضائی حملے میں دہشت گردی کے لئے استعمال کئے جانے والی رقم کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے فضائی کارروائی عراق کے شہر موصل میں چند روز قبل کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔پینٹاگون کا کہنا تھا کہ عمارت میں داعش تنظیم اپنی دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے رقم محفوظ تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بمباری کے بعد داعش کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے