مردان ریجن کی کارروائی، ایک دہشتگرد گرفتار،اسلحہ بارود برآمد

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:46

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) اسپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے باروداور اسلحہ برآمد کیاگیا۔

(جاری ہے)

اسپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن کے مطابق کارروائی ترناب چوک چارسدہ میں کی گئی جس دوران یارمت شاہ نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا جو ایک کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے۔ان کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جس کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دہشتگرد سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :