ڈی جی رینجرز سندھ کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ ، تاجروں سے ملاقات

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ ، تاجروں سے ملاقات کی ۔بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے کامیاب نتائج سب کے سامنے ہیں، شہر میں پولیس سیاسی اثر کے باعث کارگر ثابت نہیں ہوپاتی ہے۔کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ نے ایف پی سی سی آئی کے دفتر میں تاجروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل با معنی اختیارات ملنے کے باعث امن کی بحالی کیلئے رینجرز وہ کرپائی جو وہ گزشتہ 25 سال میں نہ کرسکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث پولیس اتنی کارگر ثابت نہیں ہو پاتی ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ کسی کو بھی بغیر شناختی کارڈ کے ملازمت پر مت رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع بلا خوف و خطر رینجرز کو دیں۔اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی رؤف عالم کا کہنا تھا کہ رینجرز کی کراچی شہر میں خدمات قابل ستائش ہیں، شہر میں رینجرز کے باعث امن قائم ہوا۔

متعلقہ عنوان :