مخصوص نشستوں کے شیڈول کا اعلان،چیئرمین،وائس چیئرمین اور کرنسلر متحرک،جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) میونسپل کارپوریشن‘ ضلع سرگودھا اور میونسپل کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی امیدوار اور نو منتخب چیئرمین‘ وائس چیئرمین اور کونسلرز اپنے ہم خیال لوگوں کو مخصوص نشستوں پر کامیاب کرانے کیلئے متحرک ہوگئے اور شہر‘ ضلع ‘ تحصیلوں میں مخصوص نشستوں کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے نومنتخب اداروں کے نمائندوں کی کوشش ہے کہ مخصوص نشستوں پر ان کے ہم خیال اور حامی کامیاب ہوں جس کیلئے گروپ بندی عروج پر ہے