سال2015میں 16لاکھ کے قریب افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے،برازیل

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 12:23

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) برازیل کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ملک بھر میں 16لاکھ کے قریب افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

برازیل کی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سال2015ء کے دوران ملک بھر میں 16لاکھ کے قریب افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جو کہ 2013کے بعد سب سے ذیادہ تعداد ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی بہت بڑی تعداد ملک کے جنوب مشرقی حصے میں ڈینگی سے ہوئی ہے جن کی تعداد 10لاکھ سے ذائد بنتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2013میں برازیل میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 14لاکھ کے قریب تھی جو کہ بڑھ کر 2015میں 16لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :