بی جے پی رہنما سبرا منین سوامی نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 12:21

بی جے پی رہنما سبرا منین سوامی نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء): بھارت میں عدم، برداشت اور انتہا پسندی عام تو ہے ہی لیکن اس انتہا پسندی کی آڑ میں ہمیشہ پاکستان ہی کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ بھارتی رہنماﺅں کو ایک متربہ پھر سے پاکستان فوبیا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بی جے پی رہنما سبرا منین سوامی نے عامر خان کی فلم ’پی کے ‘ سے متعلق ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے ۔ بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمسٹار عامر خان نے اپنی فلم ’پی کے ‘ کے لیے پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی سے تعاون کیا جس نے فلم کی پروموشن میں عامر خان کی مدد کی۔ دوسری جانب کانگریس رہنماراہول گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی فضا ہے۔