چین نے ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہنگری سے 12ٹن گوشت درآمد کر لیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:58

شنگھائی ۔ 16 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جنوری۔2016ء) چین نے نئے قمری سال کی آمد سے قبل ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہنگری سے 12ٹن گوشت درآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے ہنگری سے 12ٹن گائے کا گوشت درآمد کیا ہے جو کہ نئے سال کی آٓمد پر ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درآمد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہنگری سے جوگوشت درآمد کیا گیا ہے اس کی مالیت 70,600 امریکی ڈالر ہے۔واضح رہے کہ چین کے لونر کیلنڈر کے مطابق نئے سال کا آغاز 8فروری سے ہوتا ہے اور چینی شہری ہر برس نئے سال کی آمد کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :