کابل کا اہم کمانڈرکی ہلاکت کا دعوی‘اطلاع دینے والے گورنرکی تردید

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 11:12

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) افغانستان میں حکام نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں داعش کے شدت پسند گروپ کے چوٹی کے کمانڈر کی ہلاکت کے خبر کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ افغان اہل کاروں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے میں علاقے کے دولت اسلامیہ کے چوٹی کے کمانڈر سمیت کم از کم 11 دیگر باغی ہلاک ہوئے۔تاہم، ضلع اچین کے گورنر حاجی غالب نے جنھوں نے حافظ سعید خان کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ موصول ہونے والی اطلاع درست نہیں تھی۔

اصل اطلاع ملنے پر پتا چلتا ہے وہ ہلاک نہیں ہوالیکن غالب نے کہا کہ داعش کے 12 لڑاکے، جن میں دولت اسلامیہ کا ایک کمانڈر شامل تھا علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے۔کرنل محمد نعمان حاطفی، جلال آباد میں 201ویں آرمی کور کے ترجمان ہیں، جو صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت ہے اْنھوں نے بھی حافظ سعید خان کی ہلاکت کی اطلاعات کو رد کیا ہے۔

(جاری ہے)

اْنھوں نے بتایا کہ رپورٹ دروغ گوئی پر مبنی تھی حافظ سعید افغانستان میں نہیں وہ پاکستان میں ہے۔پاکستان میں کسی غیروابستہ ذریعے سے خان کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو پائی۔سعید خان طالبان کے ایک سابق کمانڈر تھے جنھون نے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل داعش کے شدت پسند گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ چھ ماہ پہلے بھی اْن کی ہلاکت کی اطلاعات تھیں، لیکن دہشت گرد گروہ نے اْس وقت بھی اِن رپورٹوں کو مسترد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :