بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں جلد مکمل کیا جائے

صدر مملکت ممنون حسین کی بلوچستان اسمبلی کی اسپیکرراحیلہ حمید درانی سے ملاقات میں بات چیت

جمعہ 15 جنوری 2016 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بلوچستان میں امن و امان کی بہتری کی جانب گامزن صورت حال پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح او ر بہبود کے لیے جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں انہیں جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کویہاں ایوان صدرمیں بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکرراحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے اس موقع پر خاتونِ اول بیگم محمودہ ممنون حسین بھی موجو د تھیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ گوادر پورٹ کی ترقی اور اقتصادی راہداری کے منصوبے کے نتیجے میں پاکستان خصوصاً ًبلوچستان میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ صدر مملکت نیمس راحیلہ حمید خان درانی کوبلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا اْن کے مثبت کردار سے بلوچستان میں نئی روایات جنم لیں گی۔