پاکستان آرمی کے 37سینئر میڈیکل ڈاکٹرز کو مستقبل کے وبائی امراض کی موثرو بہتر روک تھا م بارے تربیت فراہم کی گئی

جمعہ 15 جنوری 2016 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) پاکستان آرمی کے 37سینئر میڈیکل ڈاکٹرز کو مستقبل کے وبائی امراض( بشمول انفلواینز )کی موثرو بہتر روک تھا م بارے تربیت فراہم کی گئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ڈویژن آف فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اور سرویلنس کے پاکستان فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے3روزہ تربیت کا اہتمام آرمڈ فورسزکے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے کیا تھا جس میں آرمڈ فورسز بشمول پاکستان نیوی، ایئر فورس اور دیگر ذیلی اداروں نے شرکت کی ۔

تربیت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایف ای ایل ٹی پی کے ریذیڈنٹ مشیر ڈاکٹر رانا جواد اصغر نے بتایا کہ اب تک 87میڈیکل ڈاکٹرز وبائی امراض کی روک تھام کے بارے میں دوسالہ تربیت مکمل کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرزانہ ملک نے تربیت کے شرکاء کو پورے ملک میں وبائی امراض کی روک تھام میں ادارے کے کردار اور کوششوں بارے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ این آئی ایچ بیماریوں کا پتہ چلانے اور وبائی امراض کی روک تھام کے نظام کو مزید مربوط اور پائیدار بنائے گا۔واضح رہے کہ یہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشنز اینڈ کوارڈنیشن کے وبائی امراض پر قابو پانے کے سلسلہ میں بڑی کوشش اور اقدام ہے اور توقع ہے کہ سویلین اور ملٹری اشتراک سے ملک میں وبائی امراض کی روک تھا م کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ تربیت کے اختتام پر آرمڈ فورسز کے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹویٹ کے کمانڈنٹ میجر جنرل زاہد حامد اور این آئی ایچ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرزانہ ملک نے تربیت مکمل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :