چیئرمینوں کے احتجاج کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر جھوٹ پر مبنی اور پارٹی کے خلاف ایک منظم سازش ہے

انجم عقیل خان، فرحانہ قمر رکن قومی اسمبلی

جمعہ 15 جنوری 2016 22:36

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان،رکن قومی اسمبلی بیگم فرحانہ قمر،نو منتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان ،چودھری منیر اشرف ، راجہ وحید الحسن،راجہ اشفاق ،محمد سجاد،ملک ساجد،ملک آفتاب،ملک رضوان،حفیظ الرحمن،فرمان مغل،حاجی گلفراز نے نوائے وقت میں چیئرمینوں کے احتجاج کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے اس خبر کو پارٹی کے خلاف ایک منظم سازش قرا ردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس قسم کا نہ تو کوئی احتجاج کیاگیا اور نہ ہی کوئی ایسا سوچ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام منتخب چیئرمین پارٹی قائد وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت اور ان کے فیصلوں پر مکمل اعتمادکرتی ہے اور وہ جس کو بھی میئر یا ڈپٹی میئر کیلئے منتخب کریں گے ہم سب اس کو مکمل سپورٹ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اور آج ہونے والے مخصوص نشستوں کے انتخابات میں تمام چیئرمین پارٹی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ،مسلم لیگ (ن) کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے اور وہ مکمل طور پر متحد ہے ۔ اس سلسلے میں شائع خبر میں رَتی برابر بھی سچائی نہ ہے۔تمام منتخب چیئرمین اپنے حقوق کی خاطر انجم عقیل خان کے گھر گئے اور انہوں نے پورا یقین دلایا ہے کہ این اے48 کے حقوق اعلیٰ قیادت سے دلوائیں گے۔