غیر اخلاقی زبان اور براہِ راست نشریات میں مؤثر تاخیری نظام کا عدم استعمال، پیمرا کا رائل ٹی وی چینل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ
جمعہ 15 جنوری 2016 22:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پیمرا نے رائل ٹی وی کے دو پروگراموں میں ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر (مبشرلقمان) کے خلاف انتہائی فحش، غیر اخلاقی اور لغو زبان استعمال کرنے اور براہِ راست نشریات میں مؤثر تاخیری نظام نہ ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا ہے۔ پیمرا نے رائل ٹی وی چینل کے پروگرام "Issue of the Day" مؤرخہ 25اور 26نومبر 2015ء میں انتہائی لغو اور ہتک آمیز زبان کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چینل انتظامیہ کو مؤرخہ 21دسمبر 2015ء کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا اور 14یوم کے اندر جواب طلبی کی تھی ۔
چینل کی طرف سے خاطر خواہ جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ کیس پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور کے سپرد کیا گیا تاکہ چینل کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت فیصلہ کیا جاسکے۔(جاری ہے)
لہٰذا کونسل آف کمپلینٹس لاہور نے اپنے 11جنوری 2016ء کے منعقدہ اجلاس میں ٹی وی چینل کے نمائندوں کا مؤقف سننے اور تمام ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد متفقہ فیصلہ سنایاجس کے مطابق چینل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ۔
کونسل آف کمپلینٹس، جس کی صدارت مایہ ناز پروفیسرڈاکٹر مہدی حسن نے کی ،کے فیصلے کے مطابق چینل کی جانب سے ایک ماہ کے اندر اندر جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں رائل ٹی وی کی نشریات 30یوم کیلئے معطل کر دی جائیں۔پیمرا جرمانہ ادا نہ ہونے کی صورت میں مؤرخہ 15فروری 2016ء سے چینل کی معطلی کیلئے عمل کا آغاز کر دے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.