چین اور قطر کے مابین2016ثقافتی سال کے طورپر منایاجارہاہے

جمعہ 15 جنوری 2016 21:59

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین کی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ رواں سال چین اورقطر کے مابین ثقافتی سال کے طورپر منایا جارہاہے جس کے تحت دونوں ممالک میں بہترین ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیاجائیگا،ان تقریبات میں27لائیوپرفارمنسز،نمائشیں، فلمیں اورٹی وی پروگرامز سمیت فوٹوگرافی ادب اورکھیلوں کے حوالے سے مختلف گیمز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چین17تقریبات کی میزبانی کرے گا جس میں چین کی آرٹ اینڈ کرافٹ کے حوالے سے ایک فلم کی سکریننگ کی جائیگی جوکہ دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون سے بنائی گئی ہے،قطر10تقریبات کی میزبانی کرے گاجس میں قطر کے حوالے سے مختلف نمائشیں اوردیگر مصروفیات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :