انتہا پسندی کے انفیکشن کے بعد جنوبی پنجاب کو سوائن فلو نے گھیر لیا،میٹرو بس ملتان کی آڑ لے کر لاہور کے فینسی منصوبوں پر قومی خزانے کے منہ کھول دئیے گئے
8 سال میں جنوبی پنجاب کو انصاف، تحفظ اور روزگار کا کوئی میگا منصوبہ نہیں ملا،وفد
جمعہ 15 جنوری 2016 21:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما و چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انفیکشن کے بعد حکمرانوں کی نااہلی سے جنوبی پنجاب کو سوائن فلو نے گھیر لیا ،آٹھ سال میں جنوبی پنجاب کے عوام اور نوجوانوں کو روزگار ،تحفظ اور انصاف کا کوئی منصوبہ نہیں ملا، حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے جن نمائندوں کو اختیار کی کرسی پر بٹھایا وہ سرکاری زمینوں پر شب خون مارنے میں مصروف ہیں ۔
جمعہ کو جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میٹرو بس ملتان کا منصوبہ ایک سیاسی دھوکا ہے اس منصوبہ کی آڑ لے کر لاہور کے کھربوں روپے کی مالیت کے فینسی منصوبوں پر قومی خزانے کے دروازے کھول دئیے گئے، بلدیاتی اور لودھراں کے ضمنی الیکشن کے بعد حکمران کسان پیکیج کا ذکر بھی بھول گئے، ملکی معیشت جنوبی پنجاب کے محنتی کسان کے خون پسینے کی مرہون منت ہے جس دن کسان نے کپاس اگانا بند کر دی ملکی معیشت اور حکمرانوں کے میگا منصوبوں کا بھٹہ بیٹھ جائیگا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، احمد نواز انجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراﷲ صدیقی بھی موجود تھے، جنوبی پنجاب کے عہدیداروں نے کہا کہ خطہ کے عوام کا اس وقت نمبر ون مسئلہ زرعی اجناس کی گرتی ہوئی قیمتیں اور عدم تحفظ ہے، شام کے بعد کسی موٹر سائیکل سوار یا سائیکل سوار کا محفوظ گھر لوٹنا مشکل ہو گیا ہے، بیروزگاری کی وجہ سے سٹریٹ کرائم اور روڈ ڈکیتیاں بڑھ گئی ہیں، تھانے اور کچہری غریب مظلوموں کیلئے عقوبت خانے بن چکے ہیں، ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ عوامی تحریک انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کی جنگ لڑرہی ہے، ظلم کے نظام کو بدلنے کی تحریک میں جنوبی پنجاب کے عوام کا خون شامل ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.