سوئٹزرلینڈ نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی اپیل مسترد کردی

جمعہ 15 جنوری 2016 21:54

سوئٹزرلینڈ نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی اپیل مسترد کردی

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) سوئس حکام نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی۔ تاہم انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔صوبہ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ مرحوم اکبر بگٹی کے پوتے براہمداغ بگٹی نے سوئٹزرلینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست پانچ سال پہلے دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم سوئس حکام نے براہمداغ بگٹی کو سیاسی پناہ نہ دینے کا اعلان جمعے کے روز کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوئس حکام کی جانب سے درخواست مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔بگٹی قبائل کے ذرائع کے مطابق براہمداغ بگٹی نے سوئس حکام کو دی گئی سیاسی پناہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان واپس جانے سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :