پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ،شیو سینا کا رہنما وشنو گپتان گرفتار

پی آئی اے کے دفتر کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

جمعہ 15 جنوری 2016 21:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) بھارت میں پاکستان ائیر لائینز کے دفتر پرحملے کے الزام میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما وشنو گپتا کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے دفتر کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے انتہا پسند ہندووں کی جانب سے پی آئی اے کے دفتر پرحملے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے پی آئی اے کے دفتر کی سیکیورٹی بڑھانے اور حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :