شیو سینا پھر آپے سے باہر ،غلام علی کے کنسرٹ کے باہر ہنگامہ آرائی

جمعہ 15 جنوری 2016 21:44

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء )بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا ایک بار پھر آپے سے باہر ہو گئی اور پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ کے باہر ہنگامہ برپا کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈ یا کے مطابق پاکستانی غزل گائیک غلام علی بھارتی شہر تریویندرم میں پرفارم کر رہے ہیں جہاں شیوسینا کے انتہا پسندوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اورکنسرٹ میں جانے والوں کو زدو کوب کیا۔انتہا پسند ہندووں نے غلام علی کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا۔