ملک میں شریعت کا نفاذ ہوجائے تو پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ، امت کی پریشانیوں اور مصیبتوں کا علاج اﷲ کی طرف رجوع کرنے میں ہے
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس کانماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 15 جنوری 2016 21:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ امت کی پریشانیوں اور مصیبتوں کا ایک ہی علاج ہے کہ وہ اﷲ کی طرف رجوع کریں اور عالم کفر کو اپنا خیر خواہ سمجھنے اور اس سے امیدیں باندھنے کی بجائے ملی وحدت اور امت کے اتحاد کی طرف توجہ دی جائے ۔استعماری قوتیں عالم اسلام کو انتشار کا شکار کرکے اس کی قوت کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں ۔
مسلم ممالک کے حکمرانوں نے حالات کی نزاکت کو نہ سمجھا تو آئندہ نسلوں کو اس کا ناقابل فراموش خمیازہ بھگنا پڑے گا۔ وہ جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ملک میں شریعت کا نفاذ ہوجائے تو پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ،ملک و قوم کو بحرانوں کی دلدل سے نکالنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ ملکی آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے قرآن و سنت کو حاکم تسلیم کرلیا جا ئے اور ریاست معاشرے کی اسلامی بنیادوں پر تشکیل کے اپنے فرض منصبی پر عمل کرتے ہوئے سود کے خاتمہ ،قانون اور میرٹ کی بالا دستی اور دیانتدار قیادت کے انتخاب کے تقاضوں کو پورا کرے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.