وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا رکن قومی اسمبلی کرن ڈار کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 15 جنوری 2016 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی کرن ڈار کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ بیٹی کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔