2013 ء سے اب تک سندھ اسمبلی نے جتنی قرار دادیں ،تحریکیں پیش کیں ، ان میں سے کسی پر بھی وفاقی و سندھ حکومت نے عمل درآمد نہیں کیا، تحریک استحقاق

جمعہ 15 جنوری 2016 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رکن محمد حسین خان نے جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ایک تحریک استحقاق پیش کی ، جس میں کہا گیا کہ 2013 ء سے اب تک سندھ اسمبلی نے جتنی قرار دادیں اور تحریکیں پیش کیں ، ان میں سے کسی پر بھی وفاقی اور سندھ حکومت نے عمل درآمد نہیں کیا ہے ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے اس تحریک استحقاق اتفاق کیا اور کہا کہ سندھ اسمبلی کی قرار دادوں پر عمل ہونا چاہئے لیکن یہ تحریک استحقاق قواعد کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر نے اس تحریک کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ سندھ اسمبلی کی ایشورنس کمیٹی کے فرائض اور اختیارات کا دوبارہ تعین کیا جائے تاکہ وہ سندھ اسمبلی کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے کوئی اقدامات کر سکے ۔ بعد ازاں ایم کیو ایم کے ارکان ہیر اسماعیل سوہو ، جمال احمد ، نائلہ منیر ، ارم عظیم فاروق ، شیراز وحید اور شازیہ جاوید کی تحریک التواء پر سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے 13 جنوری 2016 کو ان 253 اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کو تقرر نامے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :