وفاقی حکومت آزادکشمیرمیں پری پول ریگنگ کررہی ہے،کوشش کرینگے کشمیرمیں صاف اورشفاف انتخابات کاانعقاد ہو،قمرزمان کائرہ

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے خیبرپختونخواسے آغازکافیصلہ کیاہے ،حکومت جلدازجلدآئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے اقدامات کرے،بلاول بھٹو کی ملاقاتیں مزید دو روز جاری رہینگی اس کے بعد سب ورکرزکنونشن ہوگا،اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت

جمعہ 15 جنوری 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرمیں پری پول ریگنگ کررہی ہے،کوشش کرینگے کشمیرمیں صاف اورشفاف انتخابات کاانعقاد ہو،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے خیبرپختونخواسے آغازکافیصلہ کیاہے اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جلدازجلدآئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے اقدامات کرے،بلاول بھٹو کی ملاقاتیں مزید دو روز جاری رہینگی اس کے بعد سب ورکرزکنونشن ہوگا۔

جمعہ کوپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت خیبرپختونخوا پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اوروکلاء رہنماؤ ں سے ملاقات کی ملاقات میں پارٹی امورسے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں پری پول ریگنگ کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کیلئے خیبرپختونخواہ سے آغاز کیاجائیگا بلاول بھٹو زرداری نے وکلاء،پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے چیئرمین بلاول بھٹو اسلام آباد میں پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے جلدازجلداقدامات اٹھائے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی ملاقاتیں مزید دو روز جاری رہیں گی اس کے بعد سب ورکرز کنونشن ہوگا۔ قمر زمان کائرہ نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دوروں کا آغاز کر دیا ہے ۔ جلد ہی پارٹی کنونشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں حکومت پری پول ریگنگ کر رہی ہے، حکومت کی چالیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔